شوہر پر تیزاب پھینکنے کے بعد خاتون آشنا کے ساتھ فرار

رحیم یار خان : رحیم یار خان میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔شادی شدہ خاتون کے عشق میں مبتلا شخص نے خاتون کے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔ شوہر کے ساتھ تیزاب گردی کے بعد خاتون آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق 2 ملزمان لڑکی کو بھگانے کیلئے اسکے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ایک ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ خاتون اور اس کے ساتھی دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ تیزاب گردی کا شکار شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے جسم کا 50 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ہمارے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں جن کا سہارا صرف ان کا باپ تھا جسے ظالموں نے چھین لیا ہمیں انصاف دیا جائے

جہانیاں ( چوہدری محمد سرور ) جہانیاں کے نواحی چک نمبر 100 ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow