سائبر کرائم کیس میں اداکارہ عائشہ ثناء اشتہاری قرار

لاہور: سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کو سائبر کرائم مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوئی۔ عدالت نے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا۔ عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے۔ اداکارہ عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔مدعی  کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا۔ چالان کے متن کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow