تاجروں کا لاک ڈاؤن کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

کراچی:  کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے تجارتی مراکز میں لاک ڈاؤن کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کے خلاف جمعرات2 ستمبر کو ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محد رضوان نے بتایا کہ حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں44 فیصد سے زائد شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرالی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی میں کاروباری شعبوں کو لاک ڈاؤن کے حصار میں جکڑا ہوا ہے جس سے محسوس ہوتاہے کہ کراچی میں سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے دہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

کابل: طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد امور مملکت چلانے کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow