جولائی 2021؛ حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے

اسلام آباد:  جولائی 2021ء میں حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے جب کہ یہ حجم جولائی 2020ء میں لیے گئے قرضوں کے مقابلے میں دگنا ہے۔وفاقی حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور پہلے سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کیلیے حاصل کیے۔ وزارت اقتصادی  امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مختلف ذرائع سے حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے۔ یہ حجم گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں لیے گئے قرض سے 100  فیصد زائد ہے۔واضح رہے کہ 1.6 ارب ڈالرکا یہ مجموعی  قرض  نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے عوض 7 فیصد شرح سود پر لیے گئے انتہائی مہنگے قرض کے علاوہ ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

کابل: طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد امور مملکت چلانے کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow