کراچی میں سی ٹی ڈی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی

کراچی (مرید حسین باجوہ ) سی ٹی ڈی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، قتل میں ملوث ملزمان گرفتار ملزمان نے 16 جون کو الفلاح تھانے کی حدود میں کار سوار محمد رضا کو قتل کیاقتل میں ملوث مقتول کے والد کا پارٹنر نکلا  سی ٹی ڈی حکام راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ  ملزم اجمل پاپڑی اور حفیظ کو جمالی پل سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا مقتول کے والد پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہیں ،  مقتول کے والد ذوالفقار کا پارٹنر راو اقبال جاوید ہے  مقتول نے کچھ عرصے قبل اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں شمولیت اختیار کی تھی مقتول کو انکشاف ہوا تھا کہ اس کے والد کیساتھ پارٹنر راو اقبال جاوید نے فراڈ کیا ہے راو اقبال جاوید نے اپنے ساتھی حفیظ کے ہمراہ رضا ذوالفقار کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا   حفیظ نے قاتل اجمل پاپڑی اور حمزہ کی راو اقبال جاوید سے ملاقات کروائی راو اقبال جاوید نے حفیظ کے زریعہ 7 لاکھ روپے قتل کی سپاری دی تھی ، ملزمان کا انکشاف ملزمان واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے راو اقبال جاوید مرکزی کردار کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارے جارہے ہیں ملزمان واردات کے بعد خانیوال فرار ہوگئے تھےگرفتار ملزم اجمل پاپڑی نے ثبوت مٹانے کے لیئے اپنے ساتھی حمزہ کو خانیوال میں قتل کیا ملزم اجمل پاپڑی حمزہ کو قتل کرنے کے بعد کراچی واپس آیا تھا

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شیخ رشید کی ضمانت منظور، اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow