دانش کنیریا کیس ؛ پی سی بی کا عدالت کے دائرہ سماعت پر اعتراض

کراچی:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کیس میں عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست کی سماعت ہوئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا، پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دانش کنیریا کا جرم انگلینڈ میں ہوا،سزا بھی وہاں کی عدالت نے دی۔ دانش کنیریا کے کیس میں پی سی بی کا کوئی کردار ہی نہیں بنتا، کنیریا کیخلاف الزام کاؤنٹی نے لگایا، وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کررہے تھے، عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

کابل: طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد امور مملکت چلانے کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow