پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور اب یہ تبدیلی آگئی ہے، شاہد آفریدی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے کہا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور بورڈ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے رمیز راجہ کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔وہ کرکٹ کو  سمجھتے ہیں اورتجربہ کار ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کو محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے، دونوں کو  عالمی کپ میں موقعہ ملناچاہیے، شاہین آفریدی کا مستقبل روشن ہے لیکن فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، انہوں نےمقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز راجہ کے پاس کرکٹ کا بہترین تجربہ موجود ہے، انہوں نے کرکٹ کی دنیا دیکھی ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پی سی بی میں وہ ذمہ داریاں کس طرح انجام دیتے ہیں، ان کو بورڈ میں اہلیت کے بنیاد پر لوگ لانے ہوں گے، اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے، پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور اب یہ تبدیلی آگئی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow