آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ترقی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور شاہین شاہ آفریدی صف اول کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پہلی دس بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ پانےمیں کامیاب ہوگئے۔ بائیں ہاتھ کے پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دس درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکےہیں۔بولرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں، ٹم ساوتھی کا دوسرا اور جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ حسن علی 17ویں جب کہ محمد عباس کی 18ویں پوزیشن ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبان کا قرآن و سنت کے تابع ملک کے نئے آئینی اساسی ڈھانچے کا اعلان

کابل: طالبان نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد امور مملکت چلانے کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow