آمریت کے خنجر سے درندوں،جلادوں اور سیاسی یزیدوں نے 1960 میں ستلج دریا 1970 میں بہاولپور صوبہ اور 16 دسمبر 1971 میں مشرقی پاکستان بھی ڈکار گئے

بہاولپور: میاں محمد قاسم اویسی،میاں سردار احمد اویسی اور میاں منظور احمد اویسی کی روحانیت اور طرزِ سیاست کے امین میاں خالد اویسی نے کہا ہے کہ آمریت کے خنجر سے درندوں،جلادوں اور سیاسی یزیدوں نے 1960 میں ستلج دریا 1970 میں بہاولپور صوبہ اور 16 دسمبر 1971 میں مشرقی پاکستان بھی ڈکار گئے۔تکمیلِ پاکستان کے بعد تعمیرِ پاکستان کے لئے بہاولپور کی وفاداری،معاشی اور عسکری معاونت میں کلیدی کردار کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیئر صحافی ارشاد احمد شاد سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا ۔میاں خالد اویسی نے کہا بہاولپور نے پاکستان کو مضبوط تر بناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا لیکن صوبہ کُش سیاستدانوں نے بہاولپور کی تاریخی حیثیت کو  مسخ کرنے کے لئے جمہوری سیاست کے پرخچے اُڑا دیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اسمبلی کی قرارداد کے مطابق بلا تاخیر صوبہ بحالی کو یقینی بنائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow