سابق صدر پاکستان ممنون حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی: سابق صدر مملکت ممنون حسین  طویل علالت کےبعد کراچی میں انتقال کرگئے ممنون حسین سرطان کےمرض میں مبتلا تھے۔سابق صدر مملکت ممنون حسین طویل علالت کےبعد کراچی میں انتقال کرگئے وہ سرطان کےمرض میں مبتلا تھے۔ وہ کچھ روز سے آغا خان اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے منتخب صدر رہے ممنون حسین کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہ نماؤں میں ہوتا تھا۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نزیر کے مطابق سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔ جب کہ تدفین ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔دیرینہ مسلم لیگی اور سابق گورنر و سابق صدر مملکت ممنون حسین کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے سابق صدر ممنون حسین دیرینہ مسلم لیگی اور مشکل حالات میں وفاداریاں تبدیل نہ کرنےوالوں میں شامل تھے مسلم لیگ ن کے دور میں ممنون حسین سندھ کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔سابق صدر ممنون حسین کراچی چیمبر آف کامرس کےبھی صدر رہے اپنی شخصیت اور سماجی وسیاسی کردار کےسبب انہیں ہر حلقے میں قدر کی نگاہ سےدیکھا جاتاتھا۔ ممنون حسین کےانتقال پر وزرائے اعلی، گورنر سندھ عمران اسمعیٰل، صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن)، ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نےبھی اظہارِتعزیت کیاہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار، آج ہم پاکستان سے محبت کرنے والے ایک صاحب کردار اور درد دل رکھنے والے قیمتی شخص سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نواز شریف کے ایک بااعتماد، وفاشعار اور نظریاتی ساتھی تھے۔ وہ ہر نشیب و فراز میں پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے اور  کبھی مصلحت کوشی کا شکار نہ ہوئے۔ممنون حسین کی وفات پارٹی کا ہی نہیں بلکہ ایک ذاتی قیمتی نقصان بھی ہے۔ سابق صدر ممنون حسین ہماری مشرقی اقدار وروایات، شرافت اور علمی تہذیب کا چلتا پھرتا نمونہ تھے۔ وہ صاحب زبان اور ادب شناس ہونے کے علاوہ علم سے محبت رکھنے والی کمال شخصیت تھے۔ ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow