Author Archives: akhtarsahu

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے کا اضافہ

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے ...

Read More »

سیف کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونا چاہیے، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونا چاہیے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شادی میں عمر اورعقیدے سے فرق نہیں پڑتا۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ...

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

سرینگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔تینوں نوجوانوں کو بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ اوڑی سمیت بارہ مولا ...

Read More »

سرحدی خطرات کے باوجود الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا، نگراں وزیراعظم

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان اور سرحدی صورت حال کے باوجود الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے۔ امن و امان اور سرحدی صورتحال کے باعث سردست ...

Read More »

پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

راولپنڈی: پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں دو مرتبہ بڑے اضافے کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کا کنٹرول نظام مکمل غیر فعال ...

Read More »

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 100 سے زائد مقدمات درج

 لاہور: لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھ روز سے جاری ہے، اس دوران 100 سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق  لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینیر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو کیفر کردار تک ...

Read More »

میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

سانگلہ ہل: بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 58واں یوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔میجر راجا عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انھیں پاکستان ...

Read More »

انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے؛ امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے جی-20 اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سول سوسائٹی کو کچلنے اور آزاد صحافت پر قدغن سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ...

Read More »

صدر مملکت کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں، ذرائع

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ملک ایک بار پھر آئینی بحران کا شکار ہوجائے گا۔یہ بات ذرائع سے سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب بھی آئندہ انتخابات پر عبوری حیثیت سے عہدے پر برقرار ہیں اور ...

Read More »

سائفر کیس؛ اٹک جیل میں سماعت کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل شیر افضل مروت نے وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کو عدالت کے سامنے پڑھا۔وکیل ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow