Latest Posts
دوشنبے:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو اس کے اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، اس کا مسئلہ سب کو مل کرحل کرنا ہوگا، افغانستان کو اس کے اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا، اسے تنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے اور وہاں امن کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں ، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے اور وہاں کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی، طالبان کو افغانستان میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں خطے میں عالمی چیلنجز کا سامناہے اور ہم نے ملکر ان مسائل سے نمٹنا ہے، موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، خطے پر عالمی حدت ،ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات مرتب ہوئے، پاکستان میں ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم شروع کی، ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا۔ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رئیلیٹی شو’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ کا حصہ بننے پر معافی مانگ لی۔گزشتہ ہفتے خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی رئیلیٹی شو’’دی ایکٹیوسٹ‘‘ کا حصہ بن گئی ہیں اور امریکی گلوکار وسونگ رائٹر اشر اور جولیانے کے ساتھ شو کو جج کریں گی۔دراصل یہ رئیلیٹی شو 6 سرگرم کارکنوں کی تین ٹیموں پر مبنی تھا جو سماجی مسئلوں پر آواز اٹھاتے ہیں اور معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ شو کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ اس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں تبدیلی لے کر آئیں۔امریکا سے جنگ کا باب ختم ہوگیا اب نئے تعلقات کی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان طالباننیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ختم کردیاملک بھرمیں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

تازہ ترین

پاکستان

علاقائی خبریں

انٹرنیشنل

کرائمز

شوبز

کھیل

صحت

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow